حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی قابض فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں بیت فرک قصبے کا داخلی راستہ بند کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، گذشتہ 12 دن سے نابلس شہر اور شفاعت پناہ گزین کیمپ اور اُس سے ملحقہ قصبہ عناتا میں بھی ناکہ بندی جاری ہے اس کے بعد اب بیت فرک کی بھی ناکہ بندی سے دُنیا میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت کے مظالم پر مانچسڑ (برطانیہ)اور امریکہ میں بھی فلسطین کی بدلتی صورت حال پر احتجاج کا سسلسلہ جاری ہے اور ان احتجاجات میں نوجوانوں کی بڑی تعداد دیکھنے میں آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، فلسطینی شہر نابلس اور مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض صہیونی اسرائیلی نوجوان اور کم عمر فلسطینی شہریوں کو غیر قالونی طور پر حراست میں لینے کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے۔