۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تیل

حوزہ/ اسرائیل کے وزیر داخلہ ایلیٹ شیکڈ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت اور لبنان کے درمیان سمندری سرحدوں کی حد بندی کے معاہدے کو حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی دھمکیوں کے باعث حتمی شکل دی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے وزیر داخلہ ایلیٹ شیکڈ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت اور لبنان کے درمیان سمندری سرحدوں کی حد بندی کے معاہدے کو حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی دھمکیوں کے باعث حتمی شکل دی گئی ہے۔

ایک اسرائیلی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے صہیونی وزیر نے کہا کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کی دھمکیوں نے صیہونی حکومت کو لبنان کے ساتھ سمندری سرحدوں کا تعین کرنے پر مجبور کیا۔

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا کہ اگر لبنان کے حقوق کو نظر انداز کیا گیا اور لبنان نے سمندری سرحدوں کی حد بندی میں اپنے حقوق کو نہیں پایا تو بحیرہ روم میں کریش گیس فیلڈ کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔

اس سے قبل لبنان کی قومی آزادی کی تحریک کے رہنما جبران باسیل نے کہا تھا کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے گیس اور تیل کے ذخیروں سے گیس یا تیل نہ نکالنے کی دھمکی سے اپنی طاقت ثابت کر دی ہے۔باسیل کا کہنا تھا کہ ہم نے قانا فیلڈ کو حاصل کر لیا ہے، جبکہ یہ فیلڈ مکمل طور پر ہمارے علاقے میں نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .