۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
فلسطینی بچے

حوزہ/ غاصب اسرائیلی حکومت کی افواج نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع شفاعت پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی بچوں کے اسکول جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی حکومت کی افواج نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع شفاعت پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی بچوں کے اسکول جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، مغربی کنارے میں شفاعت پناہ گزین کیمپ سمیت شہر نابلس، قصبہ عنایا اور مغربی کنارے کے متعدد فلسطینی قصبے گذشتہ 13 دنوں سے مسلسل غاصب اسرائیلی محاصرے میں ہیں۔

محاصرے کے دوران غاصب اسرائیلی حکومت کی مسلح افواج نے غیر قانونی کاروائی کر کے ایک درجن سے زائد مظلوم فسلطینی شہریوں کو بے جرم و خطا حراست میں لیا ہے، جن میں بڑی تعداد میں نوجوان اور بچوں سمیت خواتین بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گرفتاریوں کے علاوہ ان علاقوں میں غاصب اسرائیلی انتہاء پسند دہشت گرد گروہوں کی طرف سے مظلوم فسلطینی شہریوں پر مسلسل حملے بھی جاری ہیں جن کو اسرائیلی صہیونی حکومت کی خاموش حمایت حاصل ہے۔

یاد رہے کہ اسے قبل غاصب اسرائیلی فورسز نے ایک اسکول کو بھی نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اسکول کی بلڈنگ اور فرنیچر کو نظر آتش کیا گیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .