۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
فلسطین

حوزہ/مقبوضہ بیت المقدس میں غاصب اسرائیلی فوج کی طرف سے ظلم و بربریت جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ بیت المقدس میں غاصب اسرائیلی فوج کی طرف سے ظلم و بربریت جاری ہے، تاہم ان مظالم کے نتیجے میں 2 فلسطینی جوان شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، سینکڑوں فلسطینیوں نے دونوں مقتول عماد ابو راشد اور رمزی ابو زبارہ کے جنازے میں شرکت کی، جنہیں گذشتہ رات قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے حوارہ چیک پوائنٹ پر گولی مار کر شہید کر دیا گیا تھا۔

یاد رہے! امسال قابض اسرائیلی صہیونی فورسز کی جانب سے فسطینیوں پر جو ظلم کے پہاڑ توڑے گئے ہیں اسکی مثال نہیں ملتی اور 2006ء کے بعد یہ سال خونی ترین سال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، نابلس اور شفاعت کیمپ اور مغربی کنارے کے دیگر قصبوں کے مسلسل محاصرے نے علاقہ میں خوراک کی شدید قلت پیدا کردی ہے۔

اس کے علاوہ 5000 سے زیادہ زیتون کے درخت اور کھڑی فصلیں کاٹ کے جہاں فلسطینی مظلوم عوام کو شدید مالی نقصان پہچایا گیا ہے وہیں مظلوم فلسطینی عوام کو انکی زمینوں سے بھی زبردستی بے دخل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

فلسطین میں قابض اسرائیلی صہیونی فورسز کی بربریت جاری؛ مزید 2 جوان شہید

فلسطین میں قابض اسرائیلی صہیونی فورسز کی بربریت جاری؛ مزید 2 جوان شہید

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .