حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینیوں نے 11 روز قبل نابلس پر غاصب اسرائیلی قبضے کی بندش کے خلاف حوارہ قصبے میں مظاہرہ کیا ہے۔
یاد رہے 11 روز قبل شہر نابلس، شفاعت پناہ گزین کیمپ سمیت متعدد قصبوں کا محاصرہ جاری ہے، جس میں 2 لاکھ سے زائد فلسطینی مظلوم شہری اسرائیلی بربریت کا شکار ہیں، جبکہ ان علاقوں میں بچوں کو اسکول تک بھی جانے نہیں دیا جا رہا ہے جس سے نوجوان نسل کا تدریسی عمل اور مستقبل مزید داؤٴ پر لگ چُکا ہے۔
اسرائیلی صہیونی فورسز کی جانب سے ان علاقوں میں نوجوانوں سمیت بچوں کو حراساں کرنے اور جبری طور پر اسیر بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق، صہیونی اسرائیلی دہشت گرد گروہوں کی جانب سے ان علاقوں میں مظلوم نہتے شہریوں پر حملے بھی کئے جا رہے ہیں اور ان حملوں میں گزشتہ دنوں ایک اسکول کو بھی نقصان پہچایا اور اس کے کلاس رومز اور دفتر میں توڑ پھوڑ اور آگ تک لگائی گئی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی مظالم سے تنگ فسلطینی شہریوں نے آج شدید احتجاج کیا جس پر اسرائیلی صہیونی فورسز کی جانب سے شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں فائر کیں گئیں۔