۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان مخالف بیان پرمیڈیا سیل سےجاری اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ شر مطلق امریکہ وطن عزیز پاکستان کے ساتھ کبھی مخلص نہیں رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان مخالف بیان پرمیڈیا سیل سےجاری اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ شر مطلق امریکہ وطن عزیز پاکستان کے ساتھ کبھی مخلص نہیں رہا ہے، دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت روز اول سے یہود وہنود کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر کا پاکستان مخالف بیان ہماری قومی سلامتی اور استحکام پر کاری ضرب ہے ، موجودہ حکمرانوں نے امریکی صدر کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب نہ دیکر کمزوری اور غلامی کا ثبوت دیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ امریکی صدر اپنی مملکت کی فکر کریں، ہیرو شیمااور ناگاساکی پر ایٹم بم گراکر اسے صفحہ ہستی سے مٹانے والے پاکستانی ایٹم بم کیلئے پریشان ہیں۔ وہ امریکا جہاں انسانی حقوق کی پامالی اورکمزور ملکوں پر حملے اور مداخلت روز کا معلوم بن چکی ہے، گھر گھر موجودبھاری ہتھیار آئے روز مختلف امریکی اسکولوں میں دہشت گردی کے حملوں میں استعمال ہوتے ہیں درجنوں شہری بے گناہ مارے جاتے ہیں لیکن امریکی صدر کو پھر فکر پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی پڑی ہے۔ پاکستان کے غیور عوام اپنی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کرنا بھی بخوبی جانتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کے خلاف دیئے گئے بیان پر پاکستانی حکومت کی جانب سے ردعمل 22 کروڑغیرت مند پاکستانیوں کے امنگوں کا ترجمان ثابت نہیں ہوا اور ایسے غلامانہ رویئے نے قوم کو مایوس کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .