۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
ایرانی ادارہ ایٹمی توانا‏ئی کے سربراہ

حوزہ / ایران کے ادارہ ایٹمی توانا‏ئی کے سربراہ نے کہا: جب تک امریکہ اور مغربی ممالک اپنے وعدوں اور معاہدوں پر عمل نہیں کریں گے، ایران کی ایٹمی سرگرمیاں اسی طرح جاری رہیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے ادارہ ایٹمی توانا‏ئی کے سربراہ محمد اسلامی نے کابینہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ جب تک امریکہ اور مغربی ممالک اپنے وعدوں اور معاہدوں پر عمل نہیں کریں گے اور ایران کے خلاف پابندیاں نہیں ہٹائیں گے، ایران کی ایٹمی سرگرمیاں اسی طرح جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا: بدقسمتی سے مقابل فریقوں نے بین الاقوامی ایٹمی معاہدے کے مطابق عمل نہیں کیا اس لئے اس معاہدے پر عمل درآمد کے لئے ایران کی جانب سے شرطیں عائد کی گئی ہیں اور یہ شرطیں اس بین الاقوامی معاہدے کے عین مطابق ہیں۔

محمد اسلامی نے کہا: یورپی ممالک کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہئے اور اس بات کی توقع نہیں رکھنی چاہئے کہ وہ تو ایٹمی معاہدے پر عمل نہیں کریں گے لیکن ایران مکمل طور پر عمل درآمد کرتا رہے۔

ایران کے ادارہ ایٹمی توانا‏ئی کے سربراہ نے کہا: سیف گارڈ سے متعلق چار مسائل موجود رہے ہیں جو اب کم ہو کر دو رہ گئے ہیں جن پر مزید گفتگو ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا: ہمارے مقابل فریق گذشتہ 22 سالوں ‎سے ہمارے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں ایسے بے بنیاد الزامات عائد کرتے آ رہے ہیں کہ جن کو اب تک وہ ثابت بھی نہیں کرسکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .