جمعرات 3 جولائی 2025 - 08:10
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اپنی ذمہ داریوں میں ناکام رہی: حجت الاسلام حسینی کوہساری

حوزہ/ حوزاتِ علمیہ کے بین‌المللی امور کے معاون نے تہران میں دسویں بین‌المللی کانفرنس "امریکی انسانی حقوق، رہبر انقلاب کی نگاہ میں" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) نے اپنی قانونی و اخلاقی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزاتِ علمیہ کے بین الاقوامی امور کے معاون، حجت الاسلام والمسلمین سید مفید حسینی کوہساری نے تہران میں دسویں بین‌المللی کانفرنس "امریکی انسانی حقوق، رہبر انقلاب کی نگاہ میں" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) نے اپنی قانونی و اخلاقی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ: "بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کا فریضہ ہے کہ وہ جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک پر بھی نظر رکھے، مگر حقیقت یہ ہے کہ دو ممالک — امریکہ اور اسرائیل — جو خود ایٹمی اسلحہ رکھتے ہیں، ایران پر حملہ آور ہوئے اور ایرانی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا، مگر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی خاموش رہی۔"

حجت الاسلام حسینی کوہساری نے امریکہ کو عالمی جارحیتوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ: "امریکہ نے دنیا بھر میں متعدد جنگیں چھیڑیں اور بے شمار افراد کے خون سے اس کے ہاتھ رنگین ہیں۔ اسی طرح اسرائیل، جو ایٹمی ہتھیاروں کا حامل ہے، کئی ممالک پر حملے کر چکا ہے اور ہزاروں بے گناہ افراد کے قتل کا ذمہ دار ہے۔"

انہوں نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ایسے مجرم ممالک ایران پر حملہ کرتے ہیں تو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اس پر کوئی اقدام نہیں کرتی، جو اس کی بے عملی اور جانبداری کا ثبوت ہے۔

آخر میں حوزاتِ علمیہ کے بین الاقوامی امور کے معاون نے کہا: "ہم صرف امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ نہیں بلکہ بہت سے استکباری طاقتوں کے ساتھ برسرِ پیکار ہیں۔ لیکن ہمیں یقین ہے کہ ان امریکی جرائم کا خاتمہ ہوگا، اور صہیونی حکومت کی درندگی بھی شکست کھائے گی — مگر شرط یہ ہے کہ ہم مزاحمت کا راستہ جاری رکھیں۔"

انہوں نے پرزور انداز میں کہا: "ہم امریکہ اور اسرائیل دونوں پر کامیابی حاصل کریں گے، ان شاءاللہ۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha