حجت الاسلام والمسلمین حسینی کوہساری
-
حوزہ علمیہ ایران کے بین الاقوامی اور مواصلاتی مرکز کے ذمہ دار:
حوزہ علمیہ قم کا تعلق تمام عالم اسلام سے ہے
حوزہ/ حجۃ الاسلا والمسلمین حسینی کوہساری نے کہا: حوزہ علمیہ قم میں گزشتہ 100 سالوں بالخصوص انقلاب اسلامی ایران کے بعد تقریباً 30 میدانوں میں بے شمار ترقی کی ہے اور زبردست صلاحیت پیدا کی ہے، یہ صلاحتیں صرف ہم سے مخصوص نہیں ہیں بلکہ ان صلاحیتوں سے پورا عالم اسلام بشمول شیعہ اور سنی حتی کہ دوسرے ادیان کے افراد بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔
-
حوزاتِ علمیہ ہندوستان کے مدیران کی حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی امور کے مسئول کے ساتھ نشست کی رپورٹ؛
حوزہ علمیہ قم ہندوستانی مدارس کو اپنے تجربات منتقل کرنے کے لئے آمادہ ہے، حجۃ الاسلام سید حسینی کوہساری
حوزہ / حوزاتِ علمیہ ہندوستان کے مدیران نے قم المقدس میں حوزہ علمیہ کے مرکز مواصلات اور بین الاقوامی امور کے مسئول کے ساتھ منعقدہ نشست میں شرکت کی اور مدارسِ دینیہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
-
حجت الاسلام والمسلمین حسینی کوہساری:
ایران کی علمی اور عسکری طاقت پوری اسلامی دنیا کی طاقت ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ کے مرکز مواصلات اور بین الاقوامی امور کے مسئول نے ایرانو فوبیا کے پھیلاؤ اور میڈیا وغیرہ پر علاقائی اور بین الاقوامی خطرات پیدا کرنے کو عالمی استکبار کی سب سے نمایاں حکمت عملی قرار دیتے ہوئے کہا: دشمنانِ اسلام کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے انتہائی دقت اور فراست کی ضرورت ہے۔
-
حجت الاسلام والمسلمین حسینی کوہساری:
حوزاتِ علمیہ صرف دینی تعلیم تک محدود نہیں بلکہ بوقتِ ضرورت عوامی امداد رسانی بھی علماء کرام کا فریضہ ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ میں مرکز ارتباطات اور بین الاقوامی امور کے سرپرست نے حوزہ علمیہ ہندوستان کے منتظمین کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
-
حجۃ الاسلام حسینی کوہساری کا بعنوان "بیرون ملک ایرانیوں کے مذہبی اور فکری ورکنگ گروپ کی سپریم کونسل کے سیکرٹری" انتخاب
حوزہ / ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ایک فرمان میں حجت الاسلام والمسلمین حسینی کوہساری کو "بیرون ملک ایرانیوں کے مذہبی اور فکری ورکنگ گروپ کی سپریم کونسل کا سیکرٹری" مقرر کیا ہے۔