پیر 20 اکتوبر 2025 - 13:17
رسولِ اکرم (ص) کا 1500واں یوم ولادت، پیغامِ نبوی سے امتِ مسلمہ کے اتحاد کا نیا آغاز: حجت الاسلام کوہساری

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے مواصلاتی اور بین الاقوامی امور کے سربراہ نے کہا ہے کہ سال 1447 ہجری قمری، جو رسولِ اکرم (ص) کا 1500واں یوم ولادت کا موقع ہے، امتِ مسلمہ کے لیے ایک تاریخی اور سنہرا موقع ہے۔ اس موقع کو علمی، تبلیغی اور بین الاقوامی سطح پر بروئے کار لا کر ہمیں پیغام نبوی کو فروغ دینا، امتِ اسلامیہ کے اتحاد کو مضبوط کرنا، اور فلسطین جیسے عالمی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ لائحۂ عمل ترتیب دینا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے مواصلاتی اور بین الاقوامی امور کے سربراہ، حجت الاسلام والمسلمین سید مفید حسینی کوہساری نے کہا ہے کہ سال 1447 ہجری قمری، جو رسولِ اکرم (ص) کا 1500واں یوم ولادت کا موقع ہے، امتِ مسلمہ کے لیے ایک تاریخی اور سنہرا موقع ہے۔ اس موقع کو علمی، تبلیغی اور بین الاقوامی سطح پر بروئے کار لا کر ہمیں پیغام نبوی کو فروغ دینا، امتِ اسلامیہ کے اتحاد کو مضبوط کرنا، اور فلسطین جیسے عالمی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ لائحۂ عمل ترتیب دینا چاہیے۔

حوزہ علمیہ کے مواصلاتی اور بین الاقوامی امور کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ اس عظیم مناسبت پر حوزہ علمیہ کی جانب سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف علمی، فکری، ثقافتی اور تبلیغی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس تجویز کو عالمی اسلامی اداروں اور بین الاقوامی فورمز میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور اب حکومت، حوزہ علمیہ، حوزوی ادارے اور دیگر متعلقہ ادارے اس سمت میں سرگرمِ عمل ہیں۔

حجۃ الاسلام حسینی کوہساری کے مطابق، ان پروگراموں میں علمی و تحقیقی مباحث، یونیورسٹی اور حوزہ علمیہ کے مشترکہ پروگرامز، خواتین و نوجوانوں کے لیے خصوصی نشستیں، فنی و ثقافتی تقریبات اور بین المذاہب مکالمے شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات، بالخصوص محاذ مقاومت اور غزہ کی صورتحال، اس موقع کی اہمیت کو کئی گنا بڑھا دیتی ہے۔ اس سال کو امت سازی، بیداری اور عالمی یکجہتی کے فروغ کے لیے ایک نئے نقطۂ آغاز میں بدلنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا، علمی مراکز اور فکری اداروں کو چاہیے کہ وہ سیرتِ نبوی کے مختلف پہلوؤں کو جدید اور مؤثر انداز میں پیش کریں تاکہ نئی نسل اور علمی طبقے تک رسولِ اکرم (ص) کا آفاقی پیغام پہنچ سکے۔

حوزہ علمیہ کے مواصلاتی اور بین الاقوامی امور کے سربراہ نے اس موقع پر الازہر، مجامع فقہی جدہ اور دیگر عالمی اداروں کے ساتھ فکری و عملی اشتراک کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ "اس مبارک سال میں امتِ اسلامیہ کے مشترکہ مسائل، خصوصاً فلسطین، کو ایک متحدہ اور مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha