۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ نشست معاونت ارتباطات و بین الملل حوزه های علمیه با مدیران حوزه های علمیه هندوستان

حوزہ/ حجۃ الاسلا والمسلمین حسینی کوہساری نے کہا: حوزہ علمیہ قم میں گزشتہ 100 سالوں بالخصوص انقلاب اسلامی ایران کے بعد تقریباً 30 میدانوں میں بے شمار ترقی کی ہے اور زبردست صلاحیت پیدا کی ہے، یہ صلاحتیں صرف ہم سے مخصوص نہیں ہیں بلکہ ان صلاحیتوں سے پورا عالم اسلام بشمول شیعہ اور سنی حتی کہ دوسرے ادیان کے افراد بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے بین الاقوامی اور مواصلاتی مرکز کے ذمہ دار حجۃ الاسلا والمسلمین حسینی کوہساری نے قم المقدسہ میں گزشتہ شب حوزات علمیہ ہندوستان کے مدیروں سے ملاقات میں کہا:لوگوں کا ایمان جتنا پختہ ہوگا اتنی ہی شجاعت ہوگی، امام خمینی علیہ الرحمہ 80 سال کی عمر میں انقلاب لائے اور رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی بھی عمر اس وقت 80 سال سے زیادہ ہے اور اس زمانے میں آپ نے اسرائیل کے خلاف آپریشن ’’وعدہ صادق‘‘ کا حکم دیا، جب کہ اصولاً اگر دیکھا جائے تو اس طرح کے جرات مندانہ حکم تو صرف ایک جوان ہی دے سکتا ہے ، تو معلوم ہوا کہ انسان الہی اور مکتب اسلام و انقلاب کے پروردہ افراد چاہے عمر کے کسی بھی مرحلے میں ہوں لیکن ان کا ایمان اور جذبہ اپنی معراج پر ہوتا ہے۔

حجۃ الاسلا والمسلمین حسینی کوہساری نے کہا: حوزہ علمیہ قم میں گزشتہ 100 سالوں بالخصوص انقلاب اسلامی ایران کے بعد تقریباً 30 میدانوں میں بے شمار ترقی کی ہے اور زبردست صلاحیت پیدا کی ہے، یہ صلاحتیں صرف ہم سے مخصوص نہیں ہیں بلکہ ان صلاحیتوں سے پورا عالم اسلام بشمول شیعہ اور سنی حتی کہ دوسرے ادیان کے افراد بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔

حوزہ علمیہ قم کا تعلق تمام عالم اسلام سے ہے

حجۃ الاسلا والمسلمین حسینی کوہساری نے کہا:حوزہ علمیہ قم اپنے تجربات اور صلاحیتوں کو ہندوستان کے حوازات علمیہ میں منتقل کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

حوزہ علمیہ ایران کے بین الاقوامی اور مواصلاتی مرکز کے ذمہ دار نے مزید کہا: حوزہ علمیہ قم میں اس چیز کی نشاندہی کی جاتی ہے کہ مستقبل میں کن خاص موضوعات کی جانب توجہ دینی ہے، طلاب کے لیے مستقل کو مد نظر رکھتے ہوئے تقریباً 180 خصوصی پروگرام تیار کئے گئے ہیں، اس طرح کے پروگراموں کو ہندوستانی مدارس تک منتقل کیا جاسکتا ہے۔

خصوصی تبلیغ کے سلسلے میں حوزہ علمیہ قم میں ایک خصوصی مبلغ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا ہے جس میں درجنوں ٹریننک منصوبے ہیں، جن میں سے ایک "طرح امین" نامی منصوبہ بھی ہے، اس کے علاوہ ہسپتالوں، جیلوں، اور نشہ کے مریضوں کی علاج کے مراکز (نشہ مکتی کیندر) میں کس طرح تبلیغ کی جائے اس طرح کے 40 سے زیادہ منصوبے ہیں جس سلسلے میں خصوصی مبلغین کی ٹریننک کی جا رہی ہے ، لہذا ہندوستان میں بھی اس طرح کے منصوبوں پر کام کیا جا سکتا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی کوہساری نے اس بات پر زور دیا کہ حوزہ علمیہ ایران کا بین الاقوامی اور مواصلاتی مرکز، بین الاقوامی طلباء اور حوزہ علمیہ قم کے درمیان ایک حلقہ وصل ہو سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .