۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
حمید ملکی

حوزہ/ انہوں نے کہا: ہندوستانی طلباء کی اپنے واپسی کے بعد ان کی حمایت کے سلسلے میں کوئی عمل تدبیر ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین حمید ملکی نے ہندوستانی مدارس کے مدیروں کی حوزہ علمیہ کے انتظامی مرکز (مرکز خدمات حوزہ ہای علمیہ) کے معاونین کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ میں ہندوستانی طلاب کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہندوستانی طلاب کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے ملک واپس تشریف لے جاکر دین اسلام کے پیغام کی نشر و اشاعت کرنی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا: ہندوستانی طلباء کی اپنے واپسی کے بعد ان کی حمایت کے سلسلے میں کوئی عمل تدبیر ضروری ہے۔

حوزہ علمیہ کے نائب سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حوزہ علمیہ قم میں فقہ و اصول کے میدان میں کام کرنے کے لئے تمام مقدمات فراہم ہیں، کہا: ہندوستانی طلباء اجتہاد کے لیے حوزہ علمیہ قم کی استعداد سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .