حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے مدیر آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اپنے تہران کے دو روزہ صوبائی دورے کے دوران حوزہ علمیہ کے مسئولین اور صوبہ تہران میں حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے مشترکہ اجلاس میں گفتگو کے دوران کہا: ایرانی قوم صلاحیتوں سے مالا مال قوم رہی ہے جو آج حقیقی اسلام کی علمبردار بن چکی ہے اور یہ ملت ایران کی عظیم صلاحیت ہے جس نے اس عظیم تحریک کو وجود بخشا ہے۔
انہوں نے کہا: ملکی پیشرفت کے لیے رہنما منشور نہایت سنجیدگی سے تیار اور مرتب کیا گیا۔ حوزات علمیہ کی مدیریت، ماضی کے تجربات، بزرگان دین بالخصوص رہبر معظم انقلاب اسلامی اور امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی ہدایات اور معاشرتی ضروریات کی روشنی میں تبدیلی کے عمل کو آگے بڑھا رہی ہے اور اس وقت اچھے نظریات کا ایک مجموعہ جمع ہو چکا ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا: مرکز مدیریت حوزات علمیہ کے مختلف شعبہ جات میں 200 اہم اور نسبتاً اہم منصوبے ترتیب دیے گئے ہیں۔ ان میں "درختی خاکہ برائے شعبہ جات" کا منصوبہ نہایت مؤثر اور اہم ہے۔ فقہ معاصر کے میدان میں بھی ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: حوزہ کے فوائد کا ہدفمند نظام" ایک اہم منصوبہ ہے جو رہبر معظم کے دفتر، شورائے عالی اور مرکز مدیریت حوزات علمیہ کی سطح پر تیار کیا گیا ہے۔ ایک اور اہم منصوبہ اساتذہ اور طلاب کی معیشت سے متعلق ہے۔
حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: صوبائی حوزات علمیہ کو اختیارات کی منتقلی اور ان کی ترقی کے منصوبے بھی ان کامیاب اقدامات میں شامل ہیں جو عمل میں لائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا: ہمیں تہران کے علماء و فضلاء ان علمی منصوبوں میں بھرپور تعاون اور مشارکت کی ضرورت ہے تاکہ ان بنیادی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں آسانی ہو۔









آپ کا تبصرہ