حوزہ نیوز ایجنسی تہران کے مطابق، حوزہ علمیہ صوبہ تہران کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین رحیمی صادق نے مدرسہ علمیہ حضرت عبدالعظیم حسنی (ع) کے آیت اللہ بروجردی (رح) ہال میں حوزہ ہائے علمیہ کے مدیر، صوبہ تہران سے تعلق رکھنے والے ارکانِ مجلس، حوزہ کے اجرائی و ثقافتی ذمہ داروں اور صوبہ تہران میں دینی اداروں کی ہم آہنگی کونسل کے اراکین کے ساتھ منعقدہ نشست میں خطاب کیا۔
انہوں نے کہا: حالیہ برسوں میں بالخصوص حوزہ تہران کے پہلے پانچ سالہ منصوبے میں، حوزہ کی مقداری و معیاری ترقی پر مقامی ضروریات کے مطابق خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
حجت الاسلام رحیمی صادق نے کہا: حوزہ تہران کا اثر نہ صرف صوبہ بلکہ ملک اور عالم اسلام پر بھی ہے، یہی وجہ ہے کہ اس سے متعلق توقعات بھی بڑھ گئی ہیں۔

مدیر حوزہ علمیہ تہران نے علمی و تعلیمی ڈھانچے کی ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حالیہ برسوں میں تہران کے دینی مدارس میں اعلیٰ سطوح میں تعلیم حاصل کرنے والوں کی تعداد تقریباً تین گنا ہو چکی ہے، مختلف شعبوں میں مشاورتی مراکز اور افرادی قوت کی تیاری کے مراکز قائم کیے گئے ہیں نیز درس خارج کی کلاسز میں بھی وسعت آئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: ہمارا عقیدہ ہے کہ حوزہ علمیہ ایک ایسا مرکز ہے جسے اپنے جغرافیائی اور علاقے کی تمام صلاحیتوں اور کمزوریوں کو بخوبی پہچاننا چاہیے اور اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ اس کی اصلاح اور بہتری کے لیے کوشاں ہونا چاہیے۔









آپ کا تبصرہ