حوزہ نیوز ایجنسی ہمدان سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صوبہ ہمدان میں حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ سید مصطفی موسوی اصفہانی نے حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی کی موجودگی میں ہمدان شہر میں منعقدہ حوزہ کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: مدارس دینیہ کے مختلف شعبوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ آج ہم جن ثقافتی مسائل سے دوچار ہیں ان کی روک تھام کا بہترین حل مقدار اور معیار کے لحاظ سے حوزاتِ علمیہ میں اضافہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی کا بھی یہی حکم ہے کہ حوزاتِ علمیہ کو علم، تقویٰ اور انقلابی حوالے سے مضبوط کیا جائے۔ اگر ہم حجاب جیسے حالیہ ثقافتی مسائل کا جائزہ لیں تو بہت سے عوامل سامنے آئیں گے۔ اس جیسے معاشرتی مسائل سے مقابلہ کا بہترین حل حوزہ علمیہ کو تقویت کرنا ہے۔
صوبہ ہمدان میں حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: حکام کو بھی حوزہ علمیہ کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دینی چاہیے اور ان حمایتوں کا مشاہدہ الفاظ اور نعروں سے نہیں بلکہ عمل کے لحاظ سے کرنا چاہیے۔