۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دومین اجلاسیه فصلی مدیران و معاونین مدارس علمیه استان یزد

حوزہ / حوزہ علمیہ صوبہ یزد میں تبلیغی و ثقافتی امور کے سرپرست نے کہا: حوزاتِ علمیہ کی تعلیمی منصوبہ بندی ایسی ہونی چاہیے کہ طلاب کو شروع سے ہی تبلیغی طریقوں سے آگاہی حاصل ہو۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی یزد سے نامہ نگار کے مطابق، حوزہ علمیہ صوبہ یزد میں تبلیغی و ثقافتی امور کے سرپرست حجت الاسلام حسینی پور نے ایران کے صوبہ یزد میں مدارسِ دینیہ کے سربراہان اور معاونین کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: رہبر معظم انقلاب کے دینِ اسلام کی تبلیغ و ترویج کے حوالے سے فرامین انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: رہبر معظم کے حالیہ بیانات بالخصوص تبلیغِ دین کی وضعیت کے بارے میں ان کی تشویش اور حوزاتِ علمیہ میں تبلیغ کو اولین ترجیح دینے پر تاکید سے تمام مدارسِ دینیہ کے ذمہ داران کو چاہئے کہ وہ دینی مدارس میں مسئلۂ تبلیغ کو انتہائی سنجیدہ مسئلہ قرار دیں۔

حجت الاسلام حسینی پور نے کہا: حوزاتِ علمیہ کی تعلیمی منصوبہ بندی ایسی ہونی چاہیے کہ طلبہ کو شروع سے ہی تبلیغی طریقوں سے آگاہی حاصل ہو۔

انہوں نے کہا: "طرحِِ بیّنات" جیسے تبلیغی پروجیکٹس جن میں طلباء کو مختلف دینی و ثقافتی پروگرامز کے نفاذ کے لیے مختلف مساجد میں بھیجا جاتا ہے، ان اچھے تعلیمی و تربیتی منصوبوں میں سے ایک ہیں جس پر دینی مدارس کے منتظمین کو خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .