حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز مدیریت حوزات علمیہ ایران میں امور تہذیب کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین محمد عالمی زادہ نوری نے مدارس علمیہ کے مدیران ، مراکز تخصصی، معاونین اور رابطین تهذیب حوزہ علمیہ صوبہ تہران کے ساتھ مدرسہ علمیہ حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام شہر ری میں منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کے دوران کہا: مرکز تهذیب کا اصل کام عالم ربانی، مجاہد اور رہنما کی تربیت ہے۔
انہوں نے کہا: تبلیغ، تدریس اور تحقیق کے تمام میدان تهذیب کے دائرے میں آتے ہیں۔ اگر تربیت اور تهذیب کا کام درست طریقے سے انجام دیا جائے تو طلبہ ازخود تدریس اور تحقیق کے میدان میں سرگرم ہو جائیں گے۔
حجت الاسلام عالمی زادہ نوری نے مزید کہا: کبھی کبھار تربیت کا امر حقیقت میں تدریس سے زیادہ اہم ہو جاتا ہے جبکہ اصل میں تربیت مدارس علمیہ کے تمام پروگراموں میں سرِفہرست ہونی چاہیے۔ ہماری کوشش ہے کہ تهذیب اور تربیت کا موضوع اپنی اصل جگہ پر واپس آئے۔ مدیران اور مدارس علمیہ کے سرپرست حضرات کو تهذیب کونسل کے قیام کو زیادہ سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا: ہمیں ایک جامع تربیتی پروگرام کی ضرورت ہے تاکہ مدارس علمیہ میں تهذیب کو مزید نمایاں کیا جا سکے۔ ہمیں تربیت کے موضوع کے لیے ایک معاون ڈھانچے کی ضرورت ہے۔ ہم منصوبۂ تعالی میں ان افراد کی تربیت کو آگے بڑھا رہے ہیں جو تهذیب اور تربیت کے شعبے میں مؤثر اور فعال ہیں۔ مدارس علمیہ کی تمام تر توجہ سب سے پہلے تربیتی اور تهذیبی امور پر ہونی چاہیے۔









آپ کا تبصرہ