۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
تصاویر/ اجلاسیه مدیران اجرایی مدارس علمیه استان خوزستان

حوزہ / حجت الاسلام و المسلمین حسن زادہ نے کہا: مدارس علمیہ کے منتظمین اور انتظامی عملے کا طلباء کے ساتھ تعلق صرف اداری یا انتظامی تعلق کی حد تک نہیں ہونا چاہیے بلکہ ہمدردی، تعاون اور ان کی پیشرفت میں دلچسپی کے ساتھ دل کا رشتہ ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی اہواز کے نامہ نگار کے مطابق، خوزستان میں بعثہ رہبر معظم انقلاب اسلامی (رہبر معظم کی جانب سے حج و زیارات کمیٹی) کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید ابوالحسن حسن زادہ نے ایران کے صوبہ خوزستان کے مدارس علمیہ کے انتظامی امور کے اجلاس سے خطاب میں غاصب صہیونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے عوام کے وحشیانہ قتلِ عام کا ذکر کرتے ہوئے کہا: غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام اور نسل کشی ہر لحاظ سے ایک تباہی اور صہیونیوں کے اخلاقی گراوٹ کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا: مدارس علمیہ میں طلباء اور ان کے مقام پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ موجودہ دور میں علم، صنعت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت سی ترقی ہوئی ہے لیکن ہمیں ہوشیار رہنا چاہئے کہ کہیں یہ پیشرفت مدارس کے عہدیداروں، ڈائریکٹرز، عملے اور اساتید کے طلاب کے ساتھ صمیمی روابط میں خلاء ایجاد کرنے کا باعث تو نہیں بن رہی ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: صنعت اور ٹیکنالوجی خاص طور پر سافٹ ویئرز کے میدان میں پیشرفت کے نقصانات میں سے ایک لوگوں کے درمیان دوری کا پیدا ہونا ہے کیونکہ یہ لوگوں کے درمیان رابطے اور تعامل کی کمی کا سبب بنتے ہیں۔

حجت الاسلام حسن زادہ نے کہا: طالب علمی اتار چڑھاؤ سے پُر اور انتہائی دشوار گزار راستہ ہے اور اس راہ میں قدم اٹھانے والے لوگ بے لوث اور مخلص ہوتے ہیں، اس لیے طلابِ دینی کی قدر کرنی چاہئے اورحتی الامکان ان کی خدمت کی جانی چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .