۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
عرفانی

حوزہ / حجت الاسلام و المسلمین عرفانی نے کہا: حوزہ میں داخل ہونا ایک چیز ہے اور وہاں سے تعلیم و تربیت کے حصول کے بعد لوگوں کی خدمت کے لئے نکلنا دوسری چیز ہے۔ کوشش کریں کہ ہمارے تمام امور امام زمانہ عجل کی مرضی کے مطابق ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی قزوین کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین عرفانی نے قزوین شہر میں مدرسہ علمیہ امام صادق (ع) میں نئے آنے والے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ بلند ے بلند مقام حال کرے لیکن یہ ضروری نہیں کہ ہم اپنے تمام مقاصد کو حاصل بھی کر پائیں، ہمیں خالصانہ اور منظم انداز سے اپنی بھرپور کوشش کرنی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا: ہر کوئی بلندی تک نہیں پہنچ پاتا اور صرف چند افراد ہی بلند و بالا مقام حال کرتے ہیں۔ ہاں، اب ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ جو لوگ اوپر پہنچے تو ان میں کیا خوبیاں تھیں اور نے کیسی تیاری کی تھی؟۔ یہ امر بہت اہم ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین عرفانی نے کہا: جو راستہ آپ لوگوں نے چنا ہے وہ بہترین راستہ ہے اور جس بلند مقام تک پہنچنے کو آپ نے انتخاب کیا ہے وہ سب سے عظیم ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: اگر میں اپنی بات کروں اور میں سو بار بھی دوبارہ پیچھے جاؤں تو الحمد للہ میں وہی راستہ چنوں گا، چونکہ یہ راستہ انسان کو بلند ترین مقام تک لے کر جاتا ہے لیکن یہ سب کچھ انتہائی کوشش، استقامت اور عزم کے ساتھ ہی حاصل ہوتا ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین عرفانی نے کہا: حوزہ میں داخل ہونا ایک چیز ہے اور وہاں سے تعلیم و تربیت کے حصول کے بعد لوگوں کی خدمت کے لئے نکلنا دوسری چیز ہے۔ لہذا کوشش کریں کہ ہمارے تمام امور امام زمانہ عجل کی مرضی کے مطابق ہوں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .