حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں میں اس کے مزید چار فوجی مارے گئے ہیں۔
صہیونی فوج کے ترجمان نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ شہر کو گھیرے میں لے لیا ہے اور اب وہ غزہ میں داخل ہونے کے لیے تیار ہیں۔
اسرائیلی فوج نے جمعہ کو مزید چار صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کرنے سے قبل غزہ کی پٹی میں زمینی حملے میں اپنے 19 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا، 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی میں 335 سے زائد اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔
غزہ پر صیہونی فوج کی مسلسل بمباری میں اب تک 9 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر بچے ہیں، تاہم صیہونی حکومت نے غزہ میں زمینی حملوں میں بھاری نقصان اٹھانے کا اعتراف کیا ہے۔