۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
العدوان الإسرائيلي على قطاع غزة

حوزہ / فلسطینی پناہ گزینوں کو امداد پہنچانے والے ادارے کے سربراہ نے غزہ کی صورت حال کو نہایت ابتر قرار دیتے ہوئے امدادی اشیاء کی غزہ منتقلی کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، فلسطینی پناہ گزینوں کو امداد پہنچانے والے ادارے کے سربراہ فلیپ لازارینی نے غزہ کی صورت حال کو نہایت ابتر قرار دیتے ہوئے کہا: یہ دیکھ کر انسان کا دل لرز اٹھتا ہے کہ فلسطینی بچے ایک ایک لقمہ روٹی اور ایک ایک گھونٹ پانی کو ترس رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: فلسطینی عوام جنگ بندی اور جاری المیے کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ غزہ میں بنیادی ضروریات کے سامان کا فقدان ہے۔ فلسطین میں فوری جنگ بندی اور امدادی اشیاء کی غزہ منتقلی کی اشد ضرورت ہے۔

انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے نائب سیکریٹری جنرل مارٹن گری فیتھس نے کہا: غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں ناکام ہونے کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے کہ جس کے اثرات پورے علاقے کی سطح پر نمایاں ہوں گے اور غزہ کا بحرن عالمی بحران میں تبدیل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا: غزہ جنگ میں عام شہریوں اور عورتوں و بچوں کو بھوک و پیاس کا سامنا ہے جبکہ وہ ہر وقت موت کے خطرے سے بھی دوچار ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .