۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
گوتریس

حوزہ/ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ بچوں کا قبرستان بنتا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے کہا ہے کہ غزہ بچوں کا قبرستان بنتا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اب بچوں کے قبرستان میں تبدیل ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی کی ضرورت ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ ساتھ مزید بڑھتی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے 89 ملازمین ہلاک ہوئے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ ایک ماہ قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرتے وقت اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس کے 89 عملہ ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ حالیہ ہفتوں میں ہماری تنظیم جتنے ارکان مارے گئے ہیں، تاریخ کے کسی بھی دور میں اقوام متحدہ کے امدادی کارکن اتنی مقدار میں نہیں مارے گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .