۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
سردار حاجی زادہ

حوزہ/ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا: تحریک حماس ایک نظریہ ہے اور اسے کبھی بھی ختم نہیں کیا جا سکتا، حماس کا نام اور اس کے نظریات دوسرے خطوں میں بھی پروان چڑھیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر میجر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے آج (پیر) المیادین نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی مکمل آمادہ کی جانب اشارہ کیا۔

پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا: ہماری معلومات کے مطابق حماس اور جہاد اسلامی تحریکوں کی صورتحال بہت ہی اچھی ہے۔

سردار حاجی زادہ نے مزید کہا: فلسطینی مزاحمت نے خود کو ایک طویل المدتی جنگ کے لیے تیار کر لیا اور زمینی جنگ کے آغاز کا انتظار کر رہی تھی، اس وقت تمام ضروریات اور شرائط مہیا ہیں۔

سردار حاجی زادہ نے مزید کہا: تحریک حماس ایک نظریہ ہے اور اسے کبھی بھی ختم نہیں کیا جا سکتا، حماس کا نام اور اس کے نظریات دوسرے خطوں میں بھی پروان چڑھیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .