۲۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۳ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 11, 2024
حملہ

حوزہ/ شمالی غزہ میں جبالیا کیمپ پر اسرائیل کے تازہ ترین حملوں میں مزید 31 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شمالی غزہ میں جبالیا کیمپ پر اسرائیل کے تازہ ترین حملوں میں مزید 31 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، خبر رساں ذرائع نے پیر کی رات غزہ کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں 31 فلسطینیوں کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جبالیا کیمپ میں 12 مکانات پر بمباری کرکے انہیں مکمل طور پر تباہ کردیا۔، اس حملے میں 31 فلسطینی شہید جب کہ 9 زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق 3 ہزار فلسطینی اب بھی اسرائیل کے وحشیانہ حملوں سے تباہ ہونے والے مکانات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، رپورٹ کے مطابق 3 ہزار میں سے تقریباً 1700 بچے ملبے کے ڈھیر میں دبے ہوئے ہیں، اسی کے ساتھ ہی غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11,240 ہو گئی ہے جن میں 4,630 بچے اور تقریباً 3,130 خواتین شامل ہیں، اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار تک پہنچ گئی ہے جن میں 70 فیصد بچے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .