۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
حسینی قمی

حوزہ/ خطیبِ حرم حضرت فاطمه معصومه (س) نے غزہ کی جنگ کے حوالے سے عرب اور اسلامی ممالک کی خاموشی اور عرب لیگ سمیت او آئی سی کے حالیہ اجلاس کے نتیجے میں سامنے آنے والے ردعمل کو غاصب صہیونیوں کے ظلم و بربریت سے بھی زیادہ بدتر قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین حسینی قمی نے حرم حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا میں، زائرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی جنگ کے حوالے سے عرب اور اسلامی ممالک کی خاموشی اور عرب لیگ سمیت او آئی سی کے حالیہ اجلاس کے نتیجے میں سامنے آنے والا ردعمل، غاصب صہیونیوں کے ظلم و بربریت سے بھی زیادہ بدتر ہے اور اگر ان ممالک میں غیرت نامی کوئی چیز ہوتی وہ غاصب اور قابض اسرائیل سے اپنے تعلقات کو منقطع کر دیتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طفل کش صہیونی حکومت کے غزہ اور فلسطینی عوام پر ظلم و ستم سے کروڑوں انسانوں کے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں۔ اس ظلم و بربریت سے متعلق تمام انسانوں کی زمہ داری سنگین ہے۔

حجت الاسلام حسینی قمی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خداوند متعال ظالم اور اس کے مظالم کو ختم کرنے والا ہے، کہا کہ امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السّلام ظالم، ظلم، بغاوت اور تکبر کرنے والوں کی عاقبت کے بارے میں فرماتے ہیں: «فاللّه َ اللّه َ فی عاجِلِ البَغیِ و آجِلِ وَ خامةِ الظُّلمِ و سُوءِ عاقِبَةِ الکِبرِ».

انہوں نے عرب لیگ اور او آئی سی کے حالیہ اجلاس کے تناظر میں سامنے آنے والے ردعمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ میں اگر غاصب اسرائیل سے ہمیشہ کیلئے اپنے تعلقات کو منقطع کرنے کی غیرت نہیں تھی تو کم از کم کچھ مدت کیلئے ہی اپنے تعلقات کو اس غاصب ریاست سے منقطع کر دیتے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .