۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حسینی قمی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی قمی نے تکبر کو لا تعداد برائیوں کی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا: انسان کے دل میں اگر تواضع، خضوع و خشوع ہو تو اس کے لئے مغفرت کے دروازے کھول دئے جاتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی قمی نے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں خطاب کرتے ہوئے نہج البلاغہ کے سلسلے میں اپنی درس کا کو جاری رکھتے ہوئے امام امیر المومین علی بن ابی طالب علیہ السلام کے خطبہ قاصعہ کے بعض جملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام علی علیہ السلام نے نہج البلاغہ کے سب سے طویل خطبہ میں مختلف مقامات پر تکبر کے سلسلے میں گفتگو کی ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی قمی نے انبیاء علیہم السلام کے طرز زندگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سلیمان کے علاوہ تمام انبیاء نے سادہ زندگی گزاری، یہی وجہ تھی کہ تاریخ میں طاغوتوں نے ہمیشہ اولیاء خدا کی سادہ زندگی کا مذاق اڑایا اور انہیں حقیر سمجھا، کیونکہ فرعونوں کی نظر میں صرف سونا، چاندی، زیورات اور دنیا کی ظاہری طاقت ہی قابل تعظیم ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی بندگی کے لئے بندوں سے ہر قسم کا امتحان لیا ہے، مزید کہا:اللہ تعالیٰ کا ایک گرم اور خشک سرزمین پر خانہ کعبہ کا قرار دینا اور صحرائے عرفات کی سخت فضا اور حجاز کی خشک ہوا میں حج جیسی عبادت کا حکم دینا اس وجہ سے ہے تا کہ انسان کے دل کو تکبر سے نجات دلائی جائے، صفا و مروہ میں دنیا کے اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز افراد سے لے کر غریب و نادار تمام افراد کو ایک صف میں کھڑا کیا گیا ہے تا کہ تکبر کی کوئی جگہ باقی نہ رہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی قمی نے تکبر کو لا تعداد برائیوں کی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا: انسان کے دل میں اگر تواضع، خضوع و خشوع ہو تو اس کے لئے مغفرت کے دروازے کھول دئے جاتے ہیں، لہذا انسان کو چاہئے کہ اپنی انا کو چھوڑے کیوں کہ تکبر سے انسان کسی بلند درجے تک نہیں پہنچ سکتا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .