۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
حرم امام رضا ع

حوزہ/ حضرت زہرا (س) کی ولادت باسعادت کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام کی خادماؤں کے تعاون اور کوششوں کی بدولت غیر ارادی جرائم میں قید تین خواتین جیل سے رہا ہوکر اپنے اہل خانہ سے جا ملیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت زہرا (س) کے یوم ولادت کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام کی خادماؤں نے مشہد کی مرکزی جیل کے خواتین وارڈ میں حاضر ہو کر جشن زہر سلام اللہ علیہا کا انعقاد کیا اور قیدیوں کو گنبد امام رضا علیہ السلام کے پرچم کی زیارت کرائی گئی، ساتھ ہی ان قیدیوں میں سے تین قیدیوں کا قرضہ جو کہ 185 ملین تومان (3700 ڈالر) تھا، اس رقم کو ادا کرکے ان کی رہائی کے لیے زمینہ فراہم کیا گیا۔

حرم امام رضا علیہ السلام کے شعبہ خواہران کی سربراہ زہرا قاسمی کے مطابق یہ تمام رقم خادماؤں نے جمع کی تھی اور اس کے علاوہ ان آزاد ہونے والی خواتین میں سے ہر ایک کو 14 لاکھ تومان اور ایک نقاب بھی ہدیہ دیا گیا جسے خادماؤں نے اپنی جانب سے ہی مہیا کیا تھا۔

نیز جشن ولادت حضرت زہرا (س) میں شریک خواتین کے درمیان مٹھائیاں، چاکلیٹ ،حرم کا تبرک اور اسکارف بھی تقسیم کیا گیا، ان تحائف کی قیمت بھی خادماؤں نے ہی ادا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .