۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
میرپور بٹھورو

حوزہ/ 10 محرم الحرام 2021 کو ضلع سکھر کے علاقے سنگرار سے 7 سالہ ہندو بچی پریا کماری کو شہدائے کربلا کی یاد میں لوگوں کو پانی پلاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا تھا جو اب تک بازیاب نہیں ہو سکیں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،میرپور بٹھورو/ امام رضا علیہ السلام تنظیم کی طرف سے پریا کماری کی بازیابی کے لیے عیدالفطر کے دن احتجاج کا کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق،10 محرم الحرام 2021 کو ضلع سکھر کے علاقے سنگرار سے 7 سالہ ہندو بچی پریا کماری کو شہدائے کربلا کی یاد میں لوگوں کو پانی پلاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا تھا جو اب تک بازیاب نہیں ہو سکیں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، پریا کماری کی بازیابی کے لیے سندھ بھر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ میرپور بٹھورو میں بھی شیعہ تنظیم امام رضا علیہ السلام کی جانب سے عید کے روز اپنے بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر اور سبیل حسینی لگاکر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .