۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
میرپور بٹھورو میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرہ

حوزہ / میرپور بٹھورو میں تحریک بیداری  امت مصطفیٰؐ کی جانب سے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جمعہ کو عالمی القدس کے حوالے سے پوری دنیا کے ساتھ میرپور بٹھورو میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اسرائیلی و امریکی بربریت کے خلاف مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور امام خمینی رہ کے فرمان کے مطابق قبلہ اول کی آزادی کے لیے تحریک بیداری امت مصطفیٰؐ کی جانب سے میرپور بٹھورو میں مرکزی امام بارگاہ جعفریہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے سے مولانا زاہد حسین زاہدی، سجاد خواجہ، حاجی نواز خواجہ اور رضا خواجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ فلسطین میں اسرائیلی اور امریکی بربریت کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

اس سفاکیت پر خاموشی نے انسانی حقوق کے نام نہاد دعویداروں کے چہروں سے نقاب ہٹا دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کی آزادی کی جنگ خدا کی رضا میں جہاد اور اسلامی تقاضا ہے، جو انشاء اللہ فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی تک جاری رہے گی۔

میرپور بٹھورو میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .