۲۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۴ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 12, 2024
اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان دادو کی جانب سے ایام محرم الحرام میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

حوزہ / اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان دادو کی جانب سے ایام محرم الحرام کی 9 اور 10 محرم الحرام کو تنظیم کی طرف سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد مومنین اور عزاداران امام حسین علیہ السلام کے لیے کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان دادو کی جانب سے ایام محرم الحرام کی 9 اور 10 محرم الحرام کو تنظیم کی طرف سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد مومنین اور عزاداران امام حسین علیہ السلام کے لیے کیا گیا۔ انجمنِ حیدری ضلع دادو کے مرکزی ماتمی جلوس مختلف روائیتی روٹ سے گزرتا ہوا نیو چونک دادو سٹی پہنچا۔

مومنین اور عزاداران امام حسین علیہ السلام نے نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہداء کربلا کی یاد میں مجلس عزا اور زنجیر زنی اور پرسہ پیش کیا اور تنظیم کی جانب سے میڈیکل کیمپ کی فراہمی کی گئی اور فرسٹ ایڈ فراہم کیا گیا اور ادویات تقسیم کی گئیں۔

اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی معاون خاص اللہ بچایو انقلابی، ڈویژن دادو کے سینیئر رہنما زوار محبوب جعفری، مشعیب احمد اصغری، ضلع دادو ون کے صدر وسیم رضا جعفری، ضلعی پریس سیکریٹری دادو ون حسینی عبد الغنی بوزدار، ضلعی فنانس سیکریٹری دادو ون غلام حسین حیدری ،اصغریہ آرگنائیزیشن یونٹ دادو سٹی صدر وزیر علی بھٹو، جنرل سیکریٹری شیراز احمد ڈاوچ ، یونٹ جوائنٹ سیکریٹری راشد حسین جمالی، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن یونٹ صدر دادو سٹی ظہیر علی بھٹو ،نور محمد جمالی، عاشق علی جویو، ضامن علی جویو اور تنظیمی عہدیداران اور کارکنان نے خدمات سر انجام دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .