۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
کوئٹہ میں زائرین سید الشہداء ع کیلئے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایت پر کوئٹہ میں زائرین سید الشہداء ع کیلئے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیرِ سرپرستی اور مرکزی سیکرٹری جنرل و چیئرمین زہراء س اکادمی پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی صاحب کی زیر نگرانی اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیرِ انتظام علمدار روڈ کوئٹہ میں زائرین سید الشہداء ع کیلئے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیمپ میں روزانہ کی بنیاد پر زائرین کرام کا مفت چیک اپ اور مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق:

- روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کا مفت چیک اپ

- ماہر ڈاکٹرز اور تجربہ کار میڈیکل ٹیم کی سہولیات

- اعلی معیار کی ادویات کی مفت فراہمی

- 11 اگست سے کیمپ کی شروعات ہوئی۔ اب تک 400 سے زائد مریضوں کا مفت چیک اپ اور مفت ادویات فراہم کی جا چکی ہیں۔

کوئٹہ میں زائرین سید الشہداء ع کیلئے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

تبصرہ ارسال

You are replying to: .