۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
محرم الحرام میں مختلف مقامات پر جعفریہ فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد

حوزہ / پاکستان کے شہر علی پور گھلواں میں یکم محرم الحرام سے دس محرم الحرام تک جعفریہ فری میڈیکل کیمپ اور کسی بھی ایمرجنسی کے لئے فری ایمبولینس سروس کی سہولت دی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر اور سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان و چیئرمین زہرا س آکادمی کراچی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے خصوصی تعاون سے پاکستان کے شہر علی پور گھلواں میں یکم محرم الحرام سے دس محرم الحرام تک جعفریہ فری میڈیکل کیمپ اور کسی بھی ایمرجنسی کے لئے فری ایمبولینس سروس کی سہولت دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق یکم محرم الحرام سے لے کر عاشورا دس محرم 1446ھ تک جعفریہ فری میڈیکل کیمپس آٹھ مقامات پر جاری رہے۔ جس سے مومنین کثیر تعداد میں میڈیکل کی سہولت سے مستفید ہوۓ۔

محرم الحرام میں مختلف مقامات پر جعفریہ فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .