۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
22

حوزہ/ اربعین حسینی کے موقع پر سوشل میڈیا اور فلسطینی مسائل کے میدان میں سرگرم کارکنوں کے ایک گروپ نے لوگوں سے فلسطین کی حمایت میں پول (عمود) نمبر 817 سے 833 تک ندا الاقصی کے عنوان سے پیدل مارچ میں شرکت کرنے کی درخواست کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر دنیا بھر سے لوگ پیدل نجف سے کربلا کی جانب جاتے ہیں، اس بہترین موقع پر عالم اسلام، خاص کر فلسطین کے مسائل کو بیان کرنے کا بہترین موقع ہے۔

اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے اربعین حسینی کے موقع پر سوشل میڈیا اور فلسطینی مسائل کے میدان میں سرگرم کارکنوں کے ایک گروپ نے لوگوں سے فلسطین کی حمایت میں پول (عمود) نمبر 817 سے 833 تک ندا الاقصی کے عنوان سے پیدل مارچ میں شرکت کرنے کی درخواست کی۔

سوشل میڈیا پر ایک اعلان جاری کرتے ہوئے اس گروپ نے لوگوں سے اس پیدل مارچ میں شرکت کی درخواست کی اور کہا:مسجد اقصیٰ میں آتشزدگی کے 55 سال گزر چکے ہیں لہذا عالمی یوم مسجد کے کے موقع پر زائرین، قافلے، انجمنوں اور تنظیموں کو مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لیے استکبار مخالف مارچ میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے، صہیونیت کو نیست و نابود کرنے اور اتحاد کی نیت سے صرف چند پول چل کر انسانیت کا ثبوت پیش کریں اور نجف کربلا کے درمیان ندا الاقصیٰ نامی موکب میں حاضر ہوں۔

رپورٹ کے مطابق اس مارچ میں بحرین کے نوحہ خوان صادق ریحانی موجود ہوں گے جو اپنے مخصوص انداز میں اشعار پیش کریں گے، شرکاء یہ مارچ 817 ویں پو ل سے شروع کریں گے گے اور 833 ویں پول پر ندا الاقصیٰ نامی موکب پر یہ مارچ اختتام پذیر ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ پیدل مارچ 16 صفر المظفر بروزبدھ دن میں 4.30 بجے منعقد ہوگا، اسی طرح اس دن صبح سے ہی 800 سے 817 پول کے درمیان موجود موکب میں تمام مومنین استراحت کریں گے اور اس پیدل مارچ کے لئے آمادہ ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .