۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
Nigerian scholars

حوزہ/ عراق میں اربعین واک کی غرض سے آنے والے نائجیریا کے بعض طلاب اور مبلغین نے نجف اشرف سے کربلائے معلی کی جانب پیدل سفر کا آغاز کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں مقیم نائجیریا کے علمائے کرام اور طلاب ذوی الاحترام اور مبلغین نے آج صبح نجف اشرف سے کربلائے معلی کی جانب پیدل سفر کا آغاز کر دیا۔

اس پیدل مارچ کے دوران شرکاء میں ایران، عراق اور شام کے کچھ معروف مبلغین اور طلاب نائجیریا کے نمائندے بھی دیکھنے کو ملے، ان میں شیخ سیدی منیر مینسارا کا نام قابل ذکر ہے جو کہ تحریک اسلامی نائیجیریا اور وہاں کے شیعوں کے نمائندہ کے طور پر معروف ہیں۔

واضح رہے کہ شیخ سیدی منیر مینسارا کو تقریباً آٹھ سال قبل نائجیریا کے شمال میں واقع عظیم ریاست سوکوتو میں شیخ ابراہیم زکزاکی نے براہ راست حکم سے اپنا وکیل اور قانونی نمائندہ منتخب کیا گیا تھا ، موصوف حالیہ برسوں میں نائجیریا میں تحریک اسلامی کے سب سے موثر اور اہم ستونوں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .