۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
اربعین حسینی بهترین فرصت برای معرفت جهانیان نسبت به تمدن اسلامی است

حوزہ/ حوزہ اور یونیورسٹی کے پروفیسر نے کہا: اربعین حسینی دنیا کے لیے اسلامی تہذیب کے بارے میں جاننے کا بہترین موقع ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے حوزہ اور یونیورسٹی کے استاد حجت الاسلام سید رضا عابدیان نے کہا: ایسی دنیا میں جہاں مغربی تہذیب صرف مادی چیزوں پر منحصر ہے اور اپنی آخری حد تک جا چکی ہے۔ انسانی وجود کے تمام شعبوں اور جہتوں کا منصوبہ پر مبنی اسلامی تہذیب کی توسیع انتہائی اہم ہے اور یہ کام حوزہ علمیہ اور علماء کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا: حوزہ علمیہ کو اپنے اصلی ہدف یعنی معاشرہ کی تعلیم اور تربیت پر بھرپور توجہ دینی چاہیے۔

حجت الاسلام سید رضا عابدیان نے کہا: مغربی تہذیب صرف مادیت پرستی پر مبنی ہے۔ اس تہذیب کے پاس صرف انسان کی جسمانی جہت کا ایک منصوبہ ہے اور وہ بھی بس منافع خوری، ظلم و ستم اور دوسروں کے حقوق چھیننے کا محور بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس کے برعکس اسلامی تہذیب اپنے اندر انسانی وجود کے تمام پہلوؤں کے لیے جگہ رکھتی ہے، جس میں انسان کا اپنے آپ سے تعلق، ماوراء سے تعلق، معاشرہ کے ساتھ تعلق اور اسی طرح ماحولیات کے ساتھ تعلق، دوسرے لفظوں میں اسلامی تہذیب میں انسانی جسم و روح کی ترقی اور فضیلت کے لیے منصوبہ موجود ہے۔

انہوں نے اربعین حسینی کی عظمت و شکوہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: اربعین حسینی دنیا کے لیے اسلامی تہذیب کے بارے میں جاننے کا بہترین موقع ہے۔ اسی طرح حوزہ علمیہ اور علماء و مبلغین کو چاہئے کہ وہ اس بہترین فرصت سے استفادہ کرتے ہوئے حقیقی اسلام اور اسلامی ثقافت کو دنیا تک پہنچائیں تاکہ ظہور اور لیظهره علی‌الدین کلہ کا زمینہ ہموار ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .