۳۰ شهریور ۱۴۰۳ |۱۶ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 20, 2024
تصاویر/ راه قدس از کربلا میگذرد

حوزہ/اربعین امام حسین علیہ السلام کے جلوس کا آغاز سنہ 61 ہجری واقعہ کربلا کی تاریخ سے متعلق ہے۔ علماء اور مورخین کے مطابق 20 صفر 61 ہجری کو شہادت امام حسین علیہ السلام کا 40 واں دن ہے۔

تحریر: دانیال عزیز خواجہ

حوزہ نیوز ایجنسی| اربعین امام حسین علیہ السلام کے جلوس کا آغاز سنہ 61 ہجری واقعہ کربلا کی تاریخ سے متعلق ہے۔ علماء اور مورخین کے مطابق 20 صفر 61 ہجری کو شہادت امام حسین علیہ السلام کا 40 واں دن ہے، جب امام حسین علیہ السلام کا سر مبارک ان کے جسم مطہر کے ساتھ دفن کیا گیا۔اور 20 صفر کو کربلا کے قیدیوں کی واپسی کا دن ہے، لہٰذا بہت سے شیعہ اور سنی مورخین کے نقطۂ نظر سے اربعین امام حسین علیہ السلام (61ہجری) کربلا میں اہل بیت ؑ کی آؐمد اور شہداء کے مقدس سر ان کے جسموں کے ساتھ تدفین کرنے کا دن ہے۔جابر بن عبداللہ انصاری، کربلا کے پہلے زائرین ہیں جو اربعین(61ہجری) کے دن مدینہ سے کربلا روانہ ہوئے۔

زیارت اربعین

یہ وہ زیارت ہے جو امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے دن یعنی 20 صفر کو پڑھی جاتی ہے۔ شیخ ؒ نے تہذیب میں اور مصباح میں امام حسن عسکری علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا مومن کی پانچ علامات ہیں

1ـ ہر روز اکاون رکعت نماز پڑنا اس سے مراد سترہ رکعت فریضۃ اور چونتیس رکعت نافلہ ہے۔

2ـ زیارت اربعین کا پڑھنا۔

3۔ دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننا۔

4- سجدہ کرتے وقت اپنی پیشانی کو خاک پر رکھنا۔

5- نماز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم بلند آواز سے پڑنا۔

زیارتِ اربعین بیان کرتی ہے کہ امام حسین علیہ السلام نے اپنا خون دو کاموں کے لیے پیش کیا، پہلا معاشرہ عالم ہو جائے۔ دوسرا معاشرہ عادل بن جائے۔ زیارت اربعین میں بیان ہُوا ہےکہ بَذَلَ مُهْجَتَهُ فِيكَ لِيَسْتَنْقِذَ عِبَادَكَ مِنَ الْجَهَالَةِ وَ حَيْرَةِ کہ امام حسین علیہ السلام نے اپنی جان قربان کی تاکہ لوگوں کو نادانی اور گمراہی سے نجات دلائیں اور فرمایا گیا ہے کہ وَ لَعَنَ اللَّهُ مَنْ ظَلَمَكَ وَ لَعَنَ اللَّهُ أُمَّةً سَمِعَتْ بِذَلِكَ فَرَضِيَتْ بِهِ خدا لعنت کرے جس نے آپ پر ظلم کیا اور خدا لعنت کرے اس قوم پر جس نے یہ واقعہ شہادت سنا تو اس پر خوشی ظاہر کی۔

آج ایک لاکھ انبیاء میں بہت سے ایسے انبیاء ہیں جن کا نام زندہ نہیں مگر ہر سال امام حسین علیہ السلام اور ان کے مقصد کو آج بھی بڑی عقیدت کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے۔

آج اربعین کے ایام میں کروڑوں لوگوں کا نجف سے کربلا پیدل مشی کرنا یہ بتاتا ہے کہ امام حسین علیہ السلام اور ان کا مقصد زندہ ہے۔

آج پوری دنیا سےہر فرقہ کے لوگ اربعین کے موقع پر کربلا میں آکر لبیک یا حسینؑ کی صدا بلند کرکے اس بات کی گواہی دیتے ہیں کے ہم آپؑ کے پیروکار ہیں اور ہمارا تعلق اس قوم سے ہےجس نے آپؑ کی اس عظیم قربانی کو فرماموش نہیں کیا اور ہم وہ قوم جو آپ ؑ کی شہادت پر غمزدہ ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .