۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
اربعین

حوزہ / تبلیغِ دین کے گروہ "نائبه‌الحسین(س)" کی مسئول نے اربعین حسینی (ع) کے ایام کو تبلیغیِ دین کے لئے بہترین فرصت قرار دیتے ہوئے کہا: زائرین اربعین ان دنوں کی معنوی و روحانی فضا کی وجہ سے دینی تعلیمات کو قبول کرنے کے لیے زیادہ آمادہ ہوتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی مشہد کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے حوزہ علمیہ خراسان کے تبلیغِ دین کے گروہ "نائبه‌ الحسین(س)" کی مسئول محترمہ احمدی زہان نے زائرین حسینی کے درمیان دینی طالبات کی موجودگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: علماء و مبلغین کا سب سے اہم ہدف تبلیغِ دین ہے۔

انہوں نے کہا: اربعین حسینی (ع) کے ایام تبلیغِ دین کا بہترین ذریعہ ہیں،لہذا حوزہ علمیہ خراسان کی دینی طالبات خلوصِ نیت کے ساتھ ان دنوں کم سن بچیوں سے لے کر بوڑھی خواتین تک تمام زائرینِ امام حسین علیہ السلام کو دین کی ترویج کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: عراق کی آب و ہوا انتہائی گرم ہے لیکن یہ گرمی یا موسم کی سختیاں ان طلباء کی دینی و تبلیغی سرگرمیوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتیں۔

محترمہ احمدی زہان نے مزید کہا: خواتین طالبات کو چاہئے کہ وہ ان بابرکت ایام میں قرآنی تعلیمات کے مطابق تبلیغ دین کا فریضہ انجام دیں اور انتہائی شائستہ اور اچھے طریقے سے اور نرمی و محبت سے اور استدلال کے ساتھ زائرینِ امام حسین علیہ السلام کو دین کی ترویج کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .