۳۱ شهریور ۱۴۰۳ |۱۷ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 21, 2024
زیارت اربعین

حوزہ / حوزہ علمیہ اصفہان کے ماہر لسانیات نے اصفہان کے "انٹرنیشنل ناصریہ اسکول ناصریہ" کی کوششوں سے پہلی بار زیارت اربعین کا دنیا کی پانچ زندہ زبانوں میں ترجمہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے ساتھ انٹرویو میں حجت الاسلام محمد زمانی نے کہا: انٹرنیشنل ناصریہ اسکول آف ٹورازم اینڈ تبلیغ کی نگرانی میں معارفِ اہل بیت (ع) کو فروغ دینے کے لیے مسجد امام اصفہان میں مختلف سرگرمیاں انجام دیتا ہے۔

انہوں نے گزشتہ برسوں میں اصفہان میں انٹرنیشنل ناصریہ اسکول آف ٹورازم اینڈ تبلیغ کی مسلسل اور منصوبہ بند سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اس سال بھی ہم نے عاشورائی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے پہلی بار زیارتِ اربعین اور اربعین بروشرز کا دنیا کی پانچ زندہ زبانوں میں ترجمہ کیا ہے۔

ناصریہ اسکول اصفہان کے ماہر لسانیات نے مزید کہا: اربعین مارچ اب بین الاقوامی اسلامی میدان میں ایک موثر اور بین الاقوامی تحریک کے طور پر ابھر رہی ہے، لہذا اربعین کے عالمی پیغام کی بین الاقوامی تشہیر کے میدان میں انتہائی مستعدی سے کام لینا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا: ایک اہم مسئلہ جو دنیا کے آزادی پسند لوگوں کی علمی سطح کو بہتر بنائے گا وہ ہے زیارت اربعین کا مطالعہ اور اسی مناسبت سے حوزہ علمیہ اصفہان کے بین الاقوامی تبلیغی اور ثقافتی دفتر کی کوششوں سے زیارت اربعین کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کر دیا گیا ہے۔

حجت الاسلام نے مزید کہا: اربعین بروشرز پانچ زبانوں انگریزی، فرانسیسی، ترکی، جرمن اور ہسپانوی زبان میں میسر ہوں گے بین الاقوامی مشنریوں کے لیے دستیاب ہوں گے جس سے انشاء اللہ اربعین کے پیغام کو دنیا بھر تک پھیلانے میں مدد ملے گی۔

زیارت اربعین کا دنیا کی پانچ زبانوں میں ترجمہ

زیارت اربعین کا دنیا کی پانچ زبانوں میں ترجمہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .