حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی تبلیغی امور کے انچارج حجت الاسلام والمسلمین موسوی زاده نے اربعین حسینی کے موقع پر تبلیغ کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: عراق کے 13 تبلیغی مراکز میں فاضل اور ماہر لسانیات طلاب اعزام کیے گئے ہیں۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے آغاز میں کہا: حوزہ علمیہ کی ایک بنیادی اور ترجیحی ذمہ داری، معارفِ ناب الٰہی کی تبلیغ و ترویج ہے جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بارہا تاکید فرمائی ہے کہ تبلیغ کو حوزہ کی تمام سرگرمیوں پر مقدم ہونا چاہیے۔
حجت الاسلام موسوی زاده نے اربعین واک کو تبلیغ دین کے لئے ایک نایاب موقع قرار دیتے ہوئے کہا: اہل بیت علیہم السلام کے عاشقوں کی کثیر تعداد کی شرکت اس راہ میں، ایک بے مثال موقع فراہم کرتی ہے کہ اسلامی معارف کو مؤثر انداز میں بیان کیا جائے۔ حوزہ علمیہ کو چاہئے کہ اس میدان میں فعال اور مؤثر کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا: یہ منصوبہ گزشتہ سال بین الاقوامی تبلیغی ادارے کی جانب سے شروع ہوا جو مراجع کرام، علما، عراقی اداروں، دفتر مقام معظم رهبری، مرکزی اربعین کمیٹی، ثقافتی کمیٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے عملی شکل اختیار کر گیا۔
بین الاقوامی تبلیغی امور کے انچارج نے کہا: یہ منصوبہ اب دوسرے سال میں مزید منظم اور عملیاتی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ اس سال بھی عراقی اداروں کی رسمی دعوت پر حوزہ علمیہ کے ماہر لسانیات و فاضل مبلغین 13 تبلیغی مراکز پر تعینات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا: یہ تبلیغی سرگرمیاں 28 محرم الحرام کو بصرہ سے آغاز پذیر ہوئیں جو روز اربعین تک نجف سے کربلا کے راستے میں جاری رہیں گی، ان شاء الله۔









آپ کا تبصرہ