حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی شعبہ کے سربراہ حجتالاسلام والمسلمین سید مفید حسینی کوہساری نے عراق میں بین الاقوامی مبلغان کے میدانی دوروں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے حجتالاسلام والمسلمین آل ایوب (نمائندہ ولی فقیہ در نجف)، حجتالاسلام فجری (مسؤول نمایندگیهای توجیه عقائدی حشد الشعبی) اور حجتالاسلام موسوی زادہ (مدیر اداره تبلیغ بینالملل) کے ہمراہ، محور سماوہ میں موجود مبلغان سے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات دوستانہ اور تعمیری فضا میں انجام پائی۔ جس میں مبلغین کی فکری و تبلیغی کاوشوں، تجربات کے تبادلے اور ان کے مسائل کو سننے کے لیے ایک قیمتی موقع فراہم ہوا۔

وفد نے بین الاقوامی مبلغین کے صوبائی مسؤلين کے ساتھ ایک نشست کے بعد تبلیغی مواکب کا قریب سے مشاہدہ کیا تاکہ مبلغین کی تبلیغی سرگرمیوں سے براہِ راست آگاہ ہو سکیں۔
حجتالاسلام والمسلمین سید مفید حسینی کوہساری نے اس نشست میں گفتگو کے دوران کہا: اگر ایران صہیونی منصوبوں کے مقابلے میں جنگی جارحیت میں کامیاب نہ ہوتا تو اگلا حملہ عراق اور دیگر اسلامی ممالک پر ہوتا۔
انہوں نے کہا: امتِ اسلامی کا اتحاد ایک ضروری اور اسٹریٹجک امر ہے جسے ہر صورت باقی اور مضبوط رکھنا چاہیے۔










آپ کا تبصرہ