منگل 5 اگست 2025 - 06:00
ہر موکب تبلیغ کے لیے ایک عالمی موقع ہے / جوانوں میں مقاومتی جذبے کو فروغ دیں

حوزہ / حجت‌الاسلام والمسلمین رفیعی نے حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی مبلغین سے سلسلہ وار ملاقاتوں کے سلسلے میں عماره عراق میں موجود مبلغین سے ملاقات کی اور ایک دوستانہ نشست میں مؤثر تبلیغی حکمت عملیوں اور موجودہ چیلنجز پر تبادلۂ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، عراق میں موجود بین الاقوامی مبلغین سے حوزہ علمیہ کے مسئولین کی ملاقاتوں کے تسلسل میں حجت‌الاسلام والمسلمین رفیعی نے محور عماره میں موجود مبلغین سے ملاقات کی۔ اس نشست میں انہوں نے تبلیغ کے مؤثر طریقوں اور درپیش مسائل و چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔

اس موقع پر حجت‌الاسلام موسوی‌زاده نے عراق میں تبلیغی محوروں کی کارکردگی پر جامع رپورٹ پیش کی اور دینی تبلیغ کی ادائیگی میں مبلغین کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ بھرپور کوشش کر رہا ہے کہ بین الاقوامی مبلغین کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو کم کرے اور زائرین حسینی کی خدمت و مؤثر تبلیغ کے لیے مناسب فضا فراہم کرے۔

ہر موکب تبلیغ کے لیے ایک عالمی موقع ہے / جوانوں میں مقاومتی جذبے کو فروغ دیں

حجت‌الاسلام والمسلمین رفیعی نے مبلغین کی خدمات کو سراہتے ہوئے بین الاقوامی تبلیغ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا: مبلغان کو صرف روایتی طریقوں پر اکتفا نہیں کرنا چاہیے۔ ہر موکب، اپنے مخاطبین کے اعتبار سے (خواہ وہ زبان، صنف یا عمر کے لحاظ سے مختلف ہوں) ایک الگ دنیا ہے اور اسے ایک نئی اور دانشمندانہ نگاہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: تبلیغ میں جدید، ہمہ جہت اور مؤثر طرزِ فکر اختیار کی جائے تاکہ دینی پیغام کو زیادہ اثرانگیزی کے ساتھ منتقل کیا جا سکے۔

حوزہ علمیہ میں تبلیغی امور کے سربراہ نے اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں اسلامی معاشروں میں ثقافتِ مقاومت کے بے نظیر کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "حشد" ظلم کے مقابلے میں مقاومت اور استقامت کی علامت ہے اور یہ مقدس نام ایثار و پایداری کے اسی جذبے سے لیا گیا ہے جسے ہمیں مزید جوانوں میں رائج کرنا چاہیے۔ یہ ثقافت خصوصاً نسلِ جوان کے درمیان رائج ہو تو وہ علاقے کے امن و ترقی کی ضمانت بن سکتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha