منگل 8 جولائی 2025 - 18:08
علماء کرام، اخلاق و ایمان کے عَلَمبردار بن کر عوام کی خدمت میں مصروف ہیں

حوزہ / حوزہ علمیہ گلستان کے مدیر نے دینی تبلیغ کی اہم ذمہ داری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: مبلغین کو چاہیے کہ عوام کے ثقافتی و سماجی حالات کو درست طور پر سمجھتے ہوئے، ادب و احترام کے ساتھ معروفات کو معاشرے میں رائج کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ گلستان کے مدیر حجت‌ الاسلام محمدرضا ابراہیمی‌ فر نے شہر گرگان میں حوزہ نیوز کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: حوزات علمیہ علمی، اخلاقی اور تربیتی مراکز کے طور پر اسلامی معاشرے کو دو اہم سطحوں پر خدمات پیش کر رہی ہیں۔ ایک اندرونِ حوزہ اور دوسرا بیرونِ حوزہ۔

انہوں نے کہا: اندرونِ حوزہ کی خدمات میں تعلیمی، تحقیقی اور تربیتی سرگرمیاں شامل ہیں جو براہ راست طلاب کی تربیت سے مربوط ہیں جبکہ بیرونی خدمات میں سب سے اہم فریضہ اسلامی معارف کی تبلیغ، تبیین اور ترویج ہے جو عمومی سطح پر عوام کے لیے انجام دیا جاتا ہے۔

مدیر حوزہ علمیہ گلستان نے کہا: آج علماء و روحانیت کی خدمت کا ایک نمایاں جلوہ یہ ہے کہ طلاب میدانِ جہاد، ثقافت، تعمیر و ترقی اور تعلیم جیسے شعبوں میں پیش پیش ہیں اور وہ ان میدانوں میں اخلاق و ایمان کے پرچمدار بن کر عوام کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے حسنِ اخلاق اور عوام سے مؤثر تعامل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: مبلغین کا سب سے اہم فریضہ یہ ہے کہ وہ اپنے تبلیغی فرائض کو بہترین انداز میں انجام دیں اور سامعین و مخاطبین کا احترام کریں کیونکہ یہی طرزِ عمل دیگر معروفات کی قبولیت کی بنیاد بن سکتا ہے۔

حجت‌ الاسلام محمدرضا ابراہیمی‌ فر نے مزید کہا: مبلغین کو چاہیے کہ وہ اخلاقی زبان، معاشرتی حالات کی صحیح فہم، مؤثر گفت و شنید اور عوام کی حقیقی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے فروغ کا راستہ ہموار کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha