حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاندانی امور، مصلائے تہران میں منعقدہ بتیسویں بین الاقوامی نمائش قرآن کریم میں استعداد شناسی اور تعلیمی مشاورت کے ماہر کے طور پر شریک حجت الاسلام والمسلمین محمود حسنی نژاد نے موجود حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ا ہمیں شدت سے ضرورت ہے کہ حوزات علمیہ کی صلاحیتوں اور توانائیوں خصوصاً مشاورت کے میدان میں، عوام اور خاندانوں کو متعارف کرایا جائے تاکہ اس حوالے سے عوامی آگاہی کے فروغ میں مدد مل سکے۔

انہوں نے مزید کہا: خوش قسمتی سے نمائش قرآنی میں موجود مشاورین نہ صرف متعلقہ یونیورسٹی تعلیم یافتہ ہیں بلکہ اسلامی موضوعات سے بھی مکمل آشنائی رکھتے ہیں اور یہ امر عوام کو خاص طور پر نفسیاتی موضوعات میں مشاورت فراہم کرنے کے لیے نہایت اہم ہے۔
امور تہذیب حوزہ علمیہ سے وابستہ ادارۂ اسلامی مشاورت حوزہ کے مدیر نے کہا:نفسیاتی مسائل کے سلسلہ میں لوگوں کو دی جانے والی خدمات کے میدان میں مشاور کو رجوع کرنے والے کے ذہنی سکون کو یقینی بنانا چاہیے اور ظاہر ہے کہ جو شخص کسی فرد کے اعتقادی اصولوں سے واقف ہو وہی اس سلسلے میں زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔









آپ کا تبصرہ