ہفتہ 8 مارچ 2025 - 22:11
آیت اللہ خاتمی کا حوزہ نیوز ایجنسی کے اسٹال کا دورہ

حوزہ/ تہران کے امام جمعہ اور مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے بین الاقوامی قرآن کریم نمائش کے حوزوی سیکشن میں حوزہ نیوز ایجنسی کے اسٹال کا دورہ کیا اور کہا کہ حوزہ نیوز ایجنسی خلوص نیت کے ساتھ قائم کی گئی ہے اور اسے دیگر میڈیا اداروں کے لیے نمونہ ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے امام جمعہ اور مجلس خبرگان رہبری کے رکن، آیت اللہ سید احمد خاتمی نے بین الاقوامی قرآن کریم نمائش کے حوزوی سیکشن میں حوزہ نیوز ایجنسی کے اسٹال کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حوزہ نیوز ایجنسی خلوص نیت کے ساتھ قائم کی گئی ہے اور اسے دیگر میڈیا اداروں کے لیے نمونہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارے کو خبروں کی مستند رپورٹنگ، صداقت اور ذمہ داری کے لحاظ سے دیگر میڈیا کے لیے مثال بننا چاہیے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ نیوز ایجنسی اپنی ذمہ داریوں میں کامیاب رہے گی۔

واضح رہے کہ 32ویں بین الاقوامی قرآن کریم نمائش، جو 4 رمضان المبارک سے 14 رمضان المبارک تک جاری رہے گی، شام 4 بجے سے رات 11 بجے تک حاملان قرآن کریم کے لیے کھلی رہے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha