منگل 11 مارچ 2025 - 20:36
ظلم پر خاموش رہنا عذاب خدا کا سبب، مولانا علی حیدر فرشتہ

حوزہ/مولانا علی حیدر فرشتہ نے کہا ہے کہ جب ابو محمد الجولانی نامی معروف دہشت گرد کا شام پر اچانک ڈرامائی طور پر تسلط ہوا تو سوشل میڈیا خبروں کے مطابق شاید الجولانی نے کسی ملکی سطح پر ڈیل میں یہ وعدہ کیا تھا کہ شام میں شیعوں کے مزارات مقدسہ پر کوئی آنچ نہیں آئے گی،شیعہ زائرین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا،شیعوں پر کوئی ظلم و زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔امن پسند شامی شہریوں کو کو کوئی تکلیف نہیں دی جائے گی، مگر یہ سب باتیں صرف خواب و خیال ثابت ہورہی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بانی و سرپرست اعلیٰ مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن ہندوستان حجت الاسلام مولانا علی حیدر فرشتہ نے شام میں الجولانی کی دہشت گردانہ کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ابو محمد الجولانی نامی معروف دہشت گرد کا شام پر اچانک ڈرامائی طور پر تسلط ہوا تو سوشل میڈیا خبروں کے مطابق شاید الجولانی نے کسی ملکی سطح پر ڈیل میں یہ وعدہ کیا تھا کہ شام میں شیعوں کے مزارات مقدسہ پر کوئی آنچ نہیں آئے گی،شیعہ زائرین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا،شیعوں پر کوئی ظلم و زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔امن پسند شامی شہریوں کو کو کوئی تکلیف نہیں دی جائے گی، مگر یہ سب باتیں صرف خواب و خیال ثابت ہورہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خداوند متعال کا ارشاد ہے:( واتقوا فتنة لا تصيبن الذين ظلموا منكم خاصة واعلموا أن الله شديد العقاب ) ’’اور اس فتنے سے ڈرو جو تم میں سے خاص ظالموں کو ہی نہیں پہنچے گا ( بلکہ ظلم کا ساتھ دینے والے اور اس پر خاموش رہنے والے بھی اسی عذاب میں شریک کر لئے جائیں گے)اور جان لو کہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے‘‘(سورہ انفال،آیت 25)

انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت دم توڑ رہی ہے، آدمیت سسک رہی ہے، انسان ہی انسان کو ستا رہا ہے،انسان ہی انسان کو نوچ رہا ہے،عزت و شرافت کا جنازہ نکل رہا ہے۔اسلام و ایمان کا نام و نشان مٹ رہا ہے،کعبہ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنے والے ریا کار نمازی ہی اہل قبلہ کے حقوق کو پامال کر رہے ہیں،نام نہاد قاریان قرآن ہی قرآن کا مضحکہ اڑا رہے ہیں، انسان انسان کا بےدریغ خون بہا کر شجاعت و بہادری کا تمغہ جیتنا چاہتا ہے،مسلمان مسلمان پر طلم و بربریت کرکےاسلام دشمن امریکہ و اسرائیل اور ترکیہ جیسے منافقوں کو خوش کرنے میں ہی خداورسول کی رضامندی سمجھتے ہیں، ان کے دلوں میں خوف خدا نہیں بلکہ اسرائیل و امریکہ کا خوف گھر کئے ہوئے ہے ، ماہ رمضان ،ماہ عبادت ان کے نزدیک سب دن ظلم و معصیت کرنے کے لئے برابر ہیں۔یہ سب باتیں کسی افسانوی مضمون کی انشاءپردازی نہیں ہیں بلکہ ملک شام میں ان دنوں ہر گلی و کوچہ میں،ہر قریہ و شہر میں،رات و دن ان ناگفتہ بہ خون آشام حالا ت اور ناقابل تردید حقائق کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔بد قسمتی سے جب سے شام میں حافظ الاسد کی حکومت کا تختہ پلٹا او ربین الاقوامی دہشت گرد ابو محمد الجولانی کی زیر قیادت تحریر الشام نامی دہشت گرد تنظیم کا قبضہ ہو ا ہے ایک دن بھی امن و سکون سے نہیں گزرا ہے۔شب و روز شیعوں کا قتل ہورہا ہے،علویوں کو مارا جا رہا ہے،امن پسند شہریوں کو ہر طرح سے ستایا جا رہا ہے۔شام کے حالات کو دیکھتےہوئے ایک بار پھر کربلا کا معرکہ حق و باطل یاد آرہا ہے:۔عجب تماشہ ہوا اسلام کی تقدیر کے ساتھ ۔قتل شبیر ؑ ہوئے نعرۂ تکبیر کے ساتھ۔

مولانا علی حیدر فرشتہ نے کہا کہ جب ابو محمد الجولانی نامی معروف دہشت گرد کا شام پر اچانک ڈرامائی طور پر تسلط ہوا تو سوشل میڈیا خبروں کے مطابق شاید الجولانی نے کسی ملکی سطح پر ڈیل میں یہ وعدہ کیا تھا کہ شام میں شیعوں کے مزارات مقدسہ پر کوئی آنچ نہیں آئے گی،شیعہ زائرین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا،شیعوں پر کوئی ظلم و زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔امن پسند شامی شہریوں کو کو کوئی تکلیف نہیں دی جائے گی، مگر یہ سب باتیں صرف خواب و خیال ثابت ہورہی ہیں ۔یہ تو ایسا ہی لگتا ہے جیسا کہ شیطان نے اللہ سے مہلت تو مانگی تھی مگر معافی نہیں مانگی تھی ۔اس لئے وہ ہمیشہ کھلم کھلا ابن آدم کے ساتھ دشمنی کا مظاہرہ کررہا ہے۔اور اب تو شیطان نے مختلف شکل و صورت میں اپنے جتھے تیار کرلئے ہیں اور اپنا جھنڈا بلند کردیا ہے۔اور دنیا ان کے سامنے بے بس ہے۔یا ان کے ظلم میں شریک ہے۔ان سے سدھرنے کی توقع کرنا ایسا ہی جیسے یزید نے قتل حسین ؑ کے بعد رورو کر ندامت و معصیت کا اظہار تو کیا مگر علی ابن الحسین ؑ سے معافی مانگنے کی توفیق نہیں ہوئی ۔اور آج بھی بنی امیہ کی اولادیں ’’امویون ‘‘ کا حال بالکل ویسا ہی ہے۔:۔’’وہی رفتار بے ڈھنگی جو پہلے تھی سو اب بھی ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ پھر شام کا کیا ہوگا تو ہم بروقت اتنا ہی کہہ سکتے ہیں جب ساری دنیا ظالموں کوان کے ظلم سے باز رکھنے میں ناکام بلکہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے تو عذاب الٰہی کا مشاہدہ کرنے کے لئے منتظر رہیں کیونکہ قرآنی پیغام کے مطابق ظلم پر خاموش رہنا عذاب خدا کا سبب ہے۔ اور دعاء کیجئے کہ امام مہدی علیہ السلام کے ظہور میں خدا تعجیل فرمائے تاکہ ظلم و جور سے پر دنیا کو عدل و انصاف سے بھردیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha