منگل 11 مارچ 2025 - 09:13
شام میں عام شہریوں کے قتل عام کی روک تھام کے لیے اقوام متحدہ کی اپیل

حوزہ/ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان نے منگل کی شب شام میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور مزید کشیدگی سے گریز کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان نے منگل کی شب شام میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور مزید کشیدگی سے گریز کریں۔

عالمی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق، لاذقیہ اور طرطوس میں عام شہریوں، خاص طور پر علوی برادری کے خلاف حملوں پر اقوام متحدہ نے سخت ردعمل دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا: سیکریٹری جنرل شام میں اپنے عزیزوں کو کھونے والوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

مزید برآں، گوٹیرس نے زور دیتے ہوئے کہا: شام میں خونریزی فوراً بند ہونی چاہیے اور شہریوں کے قتل عام میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha