بدھ 12 مارچ 2025 - 13:27
حضرت خدیجہ (س) کی فداکاری اور ایثا ناقابلِ فراموش : حجۃ الاسلام مولانا علی عباس خان

حوزہ/"دین اور ہم" کلاسز میں گزشتہ شب حضرت خدیجہ (س) کی وفات کی مناسبت سے آنحضرت کی فضیلت اور مصائب کا ذکر ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، "امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف اور ہم“ کلاس میں حضرت خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیہا کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمین استاد علی عباس خان صاحب نے کہا کہ بی بی خدیجہ (س) کی راہ اسلام میں فداکاری اور ایثار، ان کے خلوص اور سخاوت کی طرح بے نظیر ہیں۔ رسول اکرم (ص) نے آپ اور حضرت ابو طالب (ع) کی وفات کے سال کو عام الحزن کا نام دیا۔ آپ کائنات کی چار با عظمت خواتین میں سے ایک ہیں۔

واضح رہے یہ کلاسز شہر کے مختلف مقامات پر منعقد کی جا رہی ہیں۔

حضرت خدیجہ (س) کی فداکاری اور ایثا ناقابلِ فراموش : حجۃ الاسلام مولانا علی عباس خان

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ کلاسز عین الحیات ٹرسٹ کی جانب سے منعقد کی جاتی ہیں اور حیدری ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، جامعۃ الزہراء (س)، تنزیل اکیڈمی اور طہ فاؤنڈیشن کا مشترکہ تعاون بھی حاصل ہے۔

یہ دور، کلاسز کا نواں دور ہے، کلاسوں کا ہدف قوم کے جوانوں کو حقیقی دین سے روشناس کروانا اور اس پر عمل کی دعوت دینا ہے۔

حضرت خدیجہ (س) کی فداکاری اور ایثا ناقابلِ فراموش : حجۃ الاسلام مولانا علی عباس خان

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha