منگل 11 مارچ 2025 - 07:00
مختلف ادیان سے آگہی عالمی یکجہتی کی راہ ہموار کرتی ہے

حوزہ / ہندوستان میں سکھوں کے رہنما کے نمائندہ نے ہندوستان میں جامعة المصطفیٰ کی نمایندگی کے دفتر میں حجت‌الاسلام والمسلمین حسینی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ہندوستان میں سکھوں کے رہنما کے نمائندہ نے ہندوستان میں جامعة المصطفیٰ کی نمایندگی کے دفتر میں حجت‌الاسلام والمسلمین حسینی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ یہ ملاقات ادیان کے مابین تعلقات اور تعاون کے ایک نئے دور کے آغاز کی نوید تھی۔

حجت‌الاسلام والمسلمین حسینی نے سکھ رہبر کے نمایندے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں سرپرست جامعۃ المصطفیٰ کا سلام پہنچایا اور ادیان کے درمیان باہمی شناخت اور احترام کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا: دیگر ادیان کے عقائد اور دینی اقدار سے آگہی، پُرامن بقائے باہمی اور عالمی یکجہتی کی راہ ہموار کرتی ہے۔

اس ملاقات میں جامعۃ المصطفیٰ کے نمائندہ نے سکھ رہبر کے نمائندہ کو ایران کے دورے کی دعوت دی تاکہ وہ اس ملک کے دینی اور ثقافتی تنوع سے قریب سے آشنا ہوں اور مزید تعاون کے مواقع فراہم ہوں۔ جسے سکھوں کے رہنما کے نمایندے نے گرمجوشی سے قبول کیا۔

سکھ رہبر کے نمائندہ نے بھی اپنی گفتگو کے دوران بین الاقوامی تعاون اور تعامل کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے جامعۃ المصطفیٰ کے نمائندہ کو سکھ رہبر کا سلام پہنچایا اور امید ظاہر کی کہ یہ ملاقات بین الاقوامی تعامل اور تعاون کے فروغ کا نقطۂ آغاز ثابت ہوگی۔

انہوں نے المصطفیٰ کے نمائندہ کو باضابطہ طور پر سکھوں کے عبادتی اور ثقافتی مراکز کے دورے کی دعوت بھی دی تاکہ باہمی روابط اور شناخت کو مزید تقویت ملے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ تاریخی ملاقات، بین الادیان تفاہم، دوستی اور تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم شمار ہوتی ہے اور عالمی ہم آہنگی و بقائے باہمی کے روشن مستقبل کی نوید دیتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha