حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی اور ثقافتی روابط کے فروغ کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے حرمِ امام حسین علیہ السلام کے وفد نے کیتھیڈرل چرچ صدر، راولپنڈی کا خیرسگالی دورہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق چرچ کی انتظامیہ اور مسیحی برادری کے نمائندوں نے وفد کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران فریقین نے مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان باہمی احترام، رواداری اور تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا۔
چرچ کے ڈین نے وفد کے اس خیرسگالی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا: اس طرح کی ملاقاتیں مختلف مذہبی برادریوں کے درمیان باہمی اعتماد اور احترام کے رشتوں کو مضبوط بناتی ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے روابط اور مشترکہ سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
دورے کے اختتام پر وفد کے اراکین کو تاریخی کیتھیڈرل چرچ کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کرایا گیا۔ جو پاکستان کے دینی و ثقافتی تنوع اور ہم آہنگی کی علامت ہے۔
دونوں فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی احترام، مکالمہ اور خدمتِ انسانیت ہی پائیدار امن کی بنیاد ہیں۔









آپ کا تبصرہ