حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر میں ٢۵ دسمبر کو حضرت عیسیٰ (ع) کی ولادت کی مناسبت سے کرسمس کا جشن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ان کے عقیدت مند اور پیروکار محبت اور رواداری کے پیغام کو فروغ دیتے ہیں۔
اسی مناسبت سے، گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی سرزمین جنیر پر اتحاد و بھائی چارے کے فروغ کے لئے ایک منفرد اقدام کیا گیا۔ مولانا شاہد پردھان اور مولانا حسین عباس کہ ہمراہ نوجوانان قوم نے چرچ کا دورہ کیا اور عیسائی برادری کے نوجوانوں اور بزرگوں کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر محبت، یکجہتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام عام کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ مذہبی تہوار تمام انسانیت کے لئے امن، بھائی چارے اور قربت کا ذریعہ بننے چاہئیں۔ چرچ میں موجود عیسائی برادری نے اس اقدام کو سراہا اور اظہار تشکر کیا۔
یہ اقدام اس بات کی عمدہ مثال ہے کہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے ماننے والے افراد، باہمی محبت اور ہم آہنگی سے زندگی بسر کر سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ